اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس پر تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جواب پر اپنا جواب جمع کرادیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے تعصب کارویہ اپنا رہا ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ پارٹی قراردینا چاہتا ہے، قواعد الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کے معاملے پر فیصلے کااختیار نہیں دیتے، الیکشن کمیشن فنڈنگ کے معاملے پر صرف تحریک انصاف کو ٹارگٹ کررہا ہے اورالیکشن کمیشن کاتعصب واضح نظرآتا ہے۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے دیگرجماعتوں کے اکاؤنٹس تضادات پر کوئی ایکشن نہیں لیا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پرانے کاؤنٹس کھولنا شروع کردئیے ہیں، فنڈزکے معاملے پر نہ کوئی فراڈ کیا اورنہ الیکشن کمیشن سے حقائق چھپائے، تحریک انصاف نے قانون کے مطابق فنڈزاکٹھے کئے جب کہ تحریک انصاف نے جواب میں استدعا کی کہ سپریم کور ٹ الیکشن کمیشن کے موقف کومسترد کرے۔