counter easy hit

سیالکوٹ میں 3بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین

سیالکوٹ میں تین سگی بہنوں کے قتل کاڈراپ سین ہوگیا، تینوں کمسن بہنوں کی موت چاٹ کھانے سے نہیں زہر دیئے جانے سے ہوئی۔

Drop scence of murder 3 sisters in Sialkot

Drop scence of murder 3 sisters in Sialkot

میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کے بعد بچیوں کی سوتیلی ماں نے پولیس کے سامنے زہردینے کا اعتراف کرلیا۔ نیکاپورہ میں 17جون کو افطاری کے وقت سموسے اور چاٹ کھانے سے 3کم سن بچیوں کی حالت بگڑی توانہیں اسپتال لایاگیا۔لیکن تین سالہ زویا، 5سالہ آمنہ اور7سالہ آیت زندگی کی بازی ہارگئیں۔ پولیس نے والدین کی درخواست پر چاٹ فروش اور سموسے والے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس بھی لیاگیا جس پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کھانے کے اجزاء لیبارٹری بھجوائے تورپورٹ کلئیر آئی، لیکن وہ چاٹ جوبچیوں نے کھائی تھی اس کے اجزاء میں فاسفورس کی آمیزش پائی گئی۔ پولیس نے سوتیلی ماں اورباپ کوحراست میں لیا توماں نے سب کچھ اگل دیا، تفتیش میں پولیس کے سامنے ماں نے اعتراف جرم کیا کہ چارسال سے اولاد نہ ہونے پر وہ ذہنی تناؤ کا شکارتھی جس پراس نے یہ قدم اٹھایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website