counter easy hit

متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے متنازعہ تقریر کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

Accepted intervention of Nehal Hashmi on controversial speech

Accepted intervention of Nehal Hashmi on controversial speech

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے کی گئی توہین آمیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو نہال ہاشمی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کیتقریر کا وہ حصہ نہیں دکھایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایک چار دیواری کے اندر تقریر کی گئی تھی، جے آئی ٹی اور عدالت کا احترام کرتے ہیں، 35 دن کے بعد تفتیشی افسر نے چالان میں دہشتگردی کی دفعات شامل کیں۔

فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے دو لاکھ روپے کے عوض نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ 30 مئی کو نہال ہاشمی کی ایک تقریر منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے عدلیہ اور پاناما جے آئی ٹی کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website