counter easy hit

‘نواز شریف کو پارٹی پر اعتماد ہے تو کسی اور کو وزیراعظم بنائیں اور مدت پوری کریں’

جےآئی ٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا، آپ محاذ آرائی کس سے کریں گے؟ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا وزیر اعظم سے سوال، کہتے ہیں میاں صاحب! آپ محاذآرائی کی طاقت نہیں رکھتے، اگر پارٹی پر اعتماد ہے تو کسی اور کو وزیر اعظم بنائیں اور مدت پوری کریں۔

'Nawaz Sharif is confident on the party, make someone else prime minister and complete the period'

‘Nawaz Sharif is confident on the party, make someone else prime minister and complete the period’

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے شہرِ اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سیاسی جماعتوں سے محاذ آرائی کی طاقت نہیں رکھتے، کیا آپ عوام اور جوڈیشری سے محاذ آرائی کریں گے؟ انہوں نے وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ ماضی میں آپ نے عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اداروں کے پیچھے کھڑی ہے، ہم نے جمہوریت کو بچانے کے لئے شہادتیں دیں، کوڑے کھائے، آج بڑی بڑی بڑھکیں اور نعرے لگائے جا رہے ہیں، ہم نے جے آئی ٹی پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا، بڑے بڑے دعوے کرنے والے بتائیں چار سالوں میں کیا کیا؟ کسان تباہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 سالوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا، مزدور اپنی تنخواہ اور حقوق کے لئے سڑکوں پر ہیں، قوم کو بتائیں کہ کیا آپ نے لوڈ شیڈنگ ختم کی؟ پیپلز پارٹی کے دور میں 6 اور آج 9 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، صرف وہ پراجیکٹ بنائے گئے جن سے جیبیں بھری گئیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف سے قطری خط کا پوچھا گیا تو بولے حسین نواز کو پتا ہو گا، ہمارے دور سے دوگنا زائد قرض لئے گئے، ہر پاکستانی ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے کا مقروض ہے، ٹی او آر کے حوالے سے بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، پانامہ کیس کا انکشاف پاکستان میں نہیں عالمی سطح پر ہوا۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے میری نہ سنی، آستین کے سانپوں کو دودھ ملاتے رہے، خوشی ہے نواز شریف کے استعفے کا ذکر کابینہ اجلاس میں ہوا، کابینہ اجلاس میں استعفے کا ذکر وزیر اعظم کے لئے شرم کی بات ہے، نواز شریف کو اب وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی عدالت کے بعد سپریم کورٹ پر ہمارا پورا یقین ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website