counter easy hit

ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس؛ عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت مسترد

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

Traffic Sergeant murder case; Abdul Majeed Achakzai's rejected the bail request

Traffic Sergeant murder case; Abdul Majeed Achakzai’s rejected the bail request

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کےکیس کی سماعت ہوئی لیکن ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں ہی ان کی درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنادیا جس کے تحت ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے پہلے تو واقعے کو دبانے کےلیے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن وڈیو منظر عام پر آنے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس لینے کے بعد عبدالمجیداچکزئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website