مغلپورہ کے رہائشی نذیر نے وسیم نامی نوجوان سے ایک ہزار روپے ادھار لیے تھے جن کی واپسی کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا:پولیس
لاہور: صرف ایک ہزار روپے کے تنازع پر 55 سالہ شخص کو مبینہ طور پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی نذیر نے وسیم نامی نوجوان سے ایک ہزار روپے ادھار لیے تھے جن کی واپسی کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور مار پیٹ کے دوران نذیر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم وسیم کو گرفتار کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ملزم وسیم کا دعویٰ ہے کہ اس نے نذیر پر تشدد نہیں کیا اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے