لندن: لارڈز نے سڈنی گراؤنڈ سے ایک نشست میں زیادہ بچوں کو کرکٹ سبق پڑھانے کا ریکارڈ چھین لیا۔
پیر کے روز لارڈز میں مختلف اسکولز کے 580 کے قریب بچے شریک ہوئے جہاں پر انھیں30 منٹ تک کرکٹ کے حوالے سے سبق دیا گیا، اس کے بعد انھوں نے بیٹنگ اور بولنگ سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا۔ اس موقع پر انگلش کرکٹرز شارلوٹ ایڈورڈ، ایشا گوہا اور گنیر بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی موجود تھے جنھوں نے بعد میں ایک وینیو میں سب سے بڑے کرکٹ سبق کا ریکارڈ لارڈز کے نام ہونے کی تصدیق کردی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس سڈنی کرکٹ گراؤنڈ نے 488 بچوں کو کرکٹ سبق دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔