counter easy hit

ہائی پرفارمنس کیمپ، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس شروع

لاہور: پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کا بھی آغاز ہوگیا، کرکٹرز کی مہارت بہتر بنانے کیلیے انڈور سیشنز کرائے جا رہے ہیں، کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلیے خصوصی لیکچر بھی دیا گیا۔
High Performance Camps, Betting and Bowling Practice starts

High Performance Camps, Betting and Bowling Practice starts

مستقبل کے چیلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز 3جولائی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا تھا، گزشتہ ہفتے تک مسلسل کرکٹرز کی جسمانی اور ذہنی استعداد بہتر بنانے کیلیے کام کیا گیا، کھلاڑیوں نے صبح اور شام کے سیشنز میں جم ٹریننگ اور میدان میں سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا،انفرادی سیشنز میں پلیئرز کے مسائل اور حل پر بات ہوئی،پیر سے بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کا بھی آغاز ہوگیا، کوچز نے بڑی باریکی بینی سے کرکٹرز کی صلاحیتوں کو پرکھتے ہوئے انھیں خامیوں سے آگاہ کیا، ساتھ بہتری لانے کیلیے مفید مشورے بھی دیے۔

گزشتہ صبح کھلاڑیوں نے جم ٹریننگ اور مختلف ڈرلز کی مدد سے اپنی فٹنس بہتر بنانے کیلیے کام کیا، کرکٹرز کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلیے خصوصی لیکچر بھی دیا گیا، سہ پہر کو آل راؤنڈر عماد بٹ، اسپنر بلال آصف اور بیٹسمین امام الحق سمیت کھلاڑیوں نے انڈور سیشنز کیے،بولرز کی لائن ولینتھ اور نوبال کی بیماری پر قابو پانے پر خاص توجہ دی گئی، بیٹسمین اپنا فٹ ورک بہتر بنانے کیلیے کوشاں نظر آئے،موسم کی خرابی کے سبب مزید 1،2روز بھی کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس تک محدود رہنا پڑ سکتا ہے۔ فخرزمان، شاداب خان، حارث سہیل، رومان رئیس اور فہیم اشرف کو لاہور میں فاتح چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کیلیے دوسرے سیشن سے رخصت دی گئی تھی،انھیں بدھ کو راولپنڈی میں اسی نوعیت کی ایک تقریب میں شرکت کیلیے جانا ہے جسکے بعد دوبارہ کیمپ جوائن کرلیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website