ممبئی: سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ہیڈ کوچ کی پوسٹ کیلیے نظر انداز ہونے کے بعد چپ سادھ لی۔
وریندر سہواگ روی شاستری کی انٹری سے قبل ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کیلیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا لیکن بعد یہ عہدہ شاستری کو دے دیا گیا، جب سہواگ میڈیا کے سامنے آئے تو ان سے اس بارے میں سوالات کیے گئے تاہم انھوں نے گھما پھرا کر پوچھے جانے والے ان سوالات کا جواب دینے کے بجائے صرف اتنا کہا کہ اگر مجھ سے کوئی سوال کرنا ہے تو صرف ٹی وی پروگرام ’امید انڈیا‘ کے بارے میں کیا جائے جس کی میں تشہیر کررہا ہوں۔