دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز پانے والے یوسین بولٹ کا انٹرنیشنل کیرئیر ورلڈ چیمپن شپ کے ساتھ اگست میں ختم ہو جائے گا۔
یوسین بولٹ کہتے ہیں کہ وہ فاتح کی حیثیت سے رخصت ہونا چاہتے ہیں ۔مناکو میں گفتگو کرتے ہوئے اولمپک چیمپین یوسین بولٹ نے تصدیق کی کہ اگست میں ورلڈ چیمپین شپ کے ساتھ ان کا کیرئیر اختتام کو پہنچے گا۔ اولمپکس میں 8 گولڈ میڈلز جیتنے والے یوسین بولٹ لندن میں 100میٹر اور4 ضرب 100میٹر ریس میں ایکشن میں ہوں گے ۔ 200 میٹر میں اولمپک گولڈ جیتنے والے یوسین بولٹ نے واضح کیا کہ وہ لندن میں 200 میٹر ریس میں حصہ نہیں لیں گے ۔ یوسین بولٹ کہتے ہیں کہ ان کا ٹارگٹ ورلڈ چیمپین شپ جیتنا اور فاتح کی حیثیت سے کیرئیر کو اختتام پذیر کرنا ہے۔ ورلڈ چیمپین شپ 4 تا 13 اگست کے دوران لندن میں ہو گی۔