پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ تین روز تک خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں آئندہ تین روز کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں سیوریج لائنوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جب کہ سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنی چاہئے۔ بارش کے دوران خطرناک عمارت خالی کرانے، بجلی کرنٹ سے بچاؤ اور طغیانی والے نالوں میں تیراکی سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔