پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ختم ہو گئی ہے۔جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں رپورٹ کر دی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا سمیت آئی ایس آئی ، ایم آئی، نیب ، اسٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی کے نمائندوں نے اپنے اپنے دفاتر میں رپورٹ کر دی ۔ مشترکہ ٹیم نے تمام تحقیقاتی ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے ۔ ریکارڈ کو سر بمہر لفافوں میں سپریم کور ٹ میں جمع کرایا گیا ہے ،اور سپریم کورٹ کے حکم تک تمام ریکارڈ خفیہ رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے ریکارڈ میں بعض ایسی دستاویزات بھی شامل ہیں جو رپورٹ کا حصہ نہیں ہیں۔