اسلام آباد: وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ذیلی ادارے قومی نصاب کونسل کی جانب سے ملکی تاریخ کا پہلا قومی نصاب فریم ورک منظور کر لیا گیا۔
آٹھویں قومی نصاب کونسل کے اجلاس میں منظور کردہ فریم ورک کے تحت ملک بھر میں نصاب سازی اور جائزہ سسٹم کو بہتر کرنے میں معاونت ملے گی تاہم اس موقع پروزیر مملکت بلیغ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہتر پیشرفت ہے جس سے ملک بھر میں نصاب کا کم سے کم معیار قائم کرنے میں مدد ملے گی۔