counter easy hit

عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان مسترد کردیا

لاہور: پیسر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان مسترد کردیا۔

Amir rejected the possibility of leaving the Test cricket

Amir rejected the possibility of leaving the Test cricket

ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عامر نے کہاکہ ایک کھلاڑی کو ہر فارمیٹ کیلیے اپنی فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کیلیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے،کم بیک کے بعد میں نے ابتدا میں تھوڑی مشکلات کا سامنا کیا لیکن اب مکمل فٹ اور تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کیلیے تیار ہوں۔ عامر نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس زندگی کا مشکل ترین وقت تھا، اس وقت کیریئر عروج پر تھا لیکن پابندی کا شکار ہو گیا، میں5سالہ وقفے کے بعد زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا ہوں،میری نوجوان کرکٹرز سے درخواست ہے کہ کبھی آگے بڑھنے کیلیے آسان راستوں کا انتخاب نہ کریں، مسلسل محنت اور کوشش سے ملنے والی کامیابی دیرپا ہوتی ہے۔

پیسر نے کہا کہ پاکستانی پرستاروں کی توقعات بہت زیادہ اور اس وجہ سے کارکردگی متاثر بھی ہوتی ہے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد بطور کرکٹر اور انسان زیادہ پختہ ہوگیا اور اب دباؤ برداشت کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتا ہوں،میں کوشش کرتا ہوں کہ توقعات سے گھبرانے کے بجائے ان کو کارکردگی دکھانے کیلیے بطور تحریک لوں، محمد عامر نے کہا کہ ٹیم کیلیے بطور آل راؤنڈر کارکردگی دکھانے کی خواہش ہے،بیٹنگ میں بہتری لانے کی کوششیں کامیاب بھی ہورہی ہیں۔ ایک سوال پر عامر نے کہا کہ5سال میں کرکٹ خاصی تبدیل ہوگئی، پیسرز کو سوئنگ کم مل رہی ہے، بیٹسمین غیر روایتی اسٹروکس کھیلنے میں مہارت حاصل کرچکے ہیں، محدود اوورز کے میچز میں رنز کا سیلاب روکنا آسان نہیں رہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website