اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے مالی سال-17 2016 کے گوشوارے طلب کرلیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی سال-17 2016 کے گوشوارے 30 ستمبر 2017 تک جمع کرائیں جس میں ارکان پارلیمنٹ اپنے شریک حیات اور زیرکفالت کی تمام تفصیلات بھی جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے درست گوشوارے جمع کرائیں کیونکہ غلط گوشواروں کی صورت میں کرپٹ پریکٹسز کی کا رروائی کی جائیگی جب کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کردی جائے گی۔