counter easy hit

بنگلادیش کے سابق کپتان خالد محمود دماغ کی رگ پھٹنے سے کومے میں چلے گئے

ڈھاکا: بنگلادیش کے سابق کپتان خالد محمود کے دماغ کی رگ پھٹ گئی جس سے وہ کومے میں چلے گئے ہیں تاہم انھیں فوری طور پر علاج کیلیے سنگاپور منتقل کیا جا رہا ہے۔

Former Bangladesh captain Khaled Mahmud from Brain stroke slipped into coma

Former Bangladesh captain Khaled Mahmud from Brain stroke slipped into coma

اتوار کی شام کو اسٹروک کی وجہ سے انھیں ڈھاکا کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ منتقل کیا گیا، مگر فیملی نے انھیں سنگاپور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جس کیلیے آخری اطلاعات آنے تک انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ خالد محمود بورڈ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ٹیم منیجر بھی ہیں، محمود بنگلادیش کے تیسرے ٹیسٹ کپتان ہیں، ان کی قیادت میں 2003 میں بنگال ٹائیگرز نے 9 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے، وہ 2006 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے اور فوراً ہی کوچنگ اور ایڈمنسٹریشن سے منسلک ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website