نئی دہلی: مغربی اور شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ یہ سیلاب ان موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جن کے نقصان دہ اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں گجرات، راجستھان، آسام اور مغربی بنگال ہیں جہاں کئی دریاؤں کا پانی وسیع علاقوں میں پھیل چکا ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، امدادی کارکن کروڑوں سیلاب زدگان کی مدد کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔