چین نے بھارت کے ساتھ سکم سرحدی تنازع پر حقائق پر مبنی دستاویز جاری کردی ہے۔ جس میں صورتحال کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق 18جون کو 270 بھارتی فوج چینی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین میں گھس آئی، اور اب بھی بھارتی فوجی چینی حدود میں غیرقانونی طور پر موجود ہیں۔ چین نے بھارت کے ساتھ تنازع کے حل کیلئے سفارتی سطح پر بھی سنجیدہ کوششیں کیں۔ اوربہت تحمل کا مظاہرہ کیاہے، بھارت کی چینی حدود کی خلاف ورزی خطے کے امن و سلامتی کیلئے چیلنج ہے، بھارت نے عالمی قانون کو چیلنج کیا، جوکوئی آزاد ریاست برداشت نہیں کرے گی۔