counter easy hit

ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، رحمان ملک

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ایک پارٹی نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

We are going to the election, Rehman Malik

We are going to the election, Rehman Malik

یہ بات رحمان ملک نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی اور انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد کئی برج گریں گی اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔جے آئی ٹی نے بہت اچھاکام کیا جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں میری رپورٹ کا 96 فیصد حصہ شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئے وزیراعظم خارجہ پالیسی کوبہترکریں گے۔سوشل میڈیا پرسیاستدانوں کو گالیاں دینے والوں کیخلاف پارلیمنٹ سے کارروائی کرواؤں گا۔پریس کانفرنس میں بہت ساری چیزیں کہہ سکتا تھا مگر زرداری صاحب نے منع کیاجبکہ آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلی آئے گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں ہونی چاہیےکیونکہ جب سیاست نازیبا ہوجاتی ہےتواس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے۔ہماری قیادت کوگالیاں دینا بند کردیںاور اس وقت جوسیاستدانوں کے نام گندے کیے جارہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال وزیرداخلہ رہا ہوں کس کوکہاں سے کیا چیزمل رہی ہے،سب جانتا ہوں۔تاثردیاجارہا ہے کہ بلاول بااختیار نہیں مگر یہ بات غلط ہے۔ بلاول کتنے بااختیارہیںاگلےچند ہفتوں میں آپ دیکھ لیں گے۔ آخر میں رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں جن کے نام صادق اورامین ہیں بس وہی صادق اورامین ہیںتاہم ملک کی سیاست میں بہت گہرے سیاہ بدل نظرآرہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website