پیرس: ایفل ٹاور پر 15 اگست پاکستانی و کشمیری اور یورپی برادری یکجا ہو کر تاریخ انسانیت کے بدترین بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ اور یوم سیاہ منا رہی ہے، زاہد ہاشمی
پیرس(یس اردو نیوز) چلو چلو ایفل ٹاور کے سامنے چلو 15 اگست بھارتی یوم آزادی اور کشمیریوں کا یوم سیاہ پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے کشمیری اور پاکستانی برادری سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف زاہد ہاشمی کے زیر انتظام احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 15 اگست شام پانچ بجے ایفل ٹاور کے سامنے اکٹھے ہو کر انسانی ہمدردی اور ملی بیداری کا ثبوت دیں۔ مظاہرے میں شرکت کیلئے تمام کشمیری و پاکستانی برادری فرذند کشمیر اور ممتاز سیاسی و سماجی کارکن زاہد ہاشمی سے رابطہ کر سکتی ہے اس موقع پر زاہد ہاشمی نے یس اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ تمام ایشیائی برادری سے گزارش ہے کہ وہ مذہبی اور سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر مظاہرے کو کامیاب بنائیں تاکہ کشمیری بھائیوں پر ظلم و استبداد کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائی جائے۔
آج 15 اگست کو ہم بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پوری دنیا کی انسانی تاریخ کے بد ترین مظالم لیں جو کہ صدی سے زیادہ عرصہ سے جاری ہیں، ہمارے کشمیر بھائی، بہنیں اور بچے مسلسل جبرو استبداد کا شکار ہیں اور رو رو کر فریاد کررہے ہیں اس لئے بھارت جب تک جموں کشمیر میں غیر انسانی ظلم و ستم بند نہیں کرتا اور جبری طور پر قابض ہے، اس کو اس ریاست کی حدود میں اپنا جشن منانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں پہنچتا ٗ
اگست 15کوبھاررت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جرہا ہے جس میں تمام کشمیری و پاکستانی اور یورپی برادری یکجا ہو کر بھر پور شرکت کریگی تمام مہذب اقوام اس بات پر متفق ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کو پارلیمانی وفد بھیجنا چاہیے تاکہ بھارتی مظالم کا سد باب ہو سکے
مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر کی طرح پیرس میں بھی یوم سیاہ بھارتی انسانیت سوز مظالم کے خلاف ایک موثر آواز ہے جو کہ دنیا کے منصفوں اور سلامتی کونسل کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے موثر فورم ہے تاکہ حریت پسند جدوجہد کے ذریعے مظالم کی اندھیری رات کا خاتمہ ہو سکے پیرس بھر سے ایشیائی برادری15 اگست کو کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے ایفل ٹاور پہنچے گی جس کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا تھا کہ بھارت کشمیری بھائیوں کا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت دینے سے انکار کر رہاہے۔ انتظامیہ نے یوم سیاہ کی بلا خلل تقریبات یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوشش کے عزم کا اظہار کیا ہے