وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ فیصلے کا اعلان ایک دو دن میں کر دیا جائے گا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت کوئی بھی نااہل شخص پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ نیا صدر منتخب کر کے الیکشن کمیشن کو تفصیلات پیش کی جائیں۔