پیرس، ایفل ٹاور پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی یورپی برادری کےہمراہ بھارت کےکیخلاف یوم سیاہ منائے گی،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی خصوصی شرکت اور تمام سیاسی و سماجی راہنمائوں سے شرکت کی اپیل
پیرس(یس ارد ونیوز) ایفل ٹاور پرآج شام پانچ بجے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی یورپی برادری کےہمراہ ملکر بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود آج اس مظاہرے میں خصوصی شرکت کیلئے پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے تمام سیاسی و سماجی حلقوں کے راہنمائوں اور کارکنان سے تمام اختلافات اور مسائل کو بھلا کر مل جل کر یوم سیاہ میں بھر پور شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔
آج مورخہ 15 اگست 2017 بروز سوموار بوقت 17:00 بجے ایفل ٹاور کے قریب پلاس (توریکدو بھارت کے یوم جہموریہ کے موقعہ پر یوم سیاہ کشمیر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو خالصتنً مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر مبنی ہو گا تمام سیاسی جماعتوں سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف کشمیری عوام کیلئے کشمیر کے جھنڈے اور کشمیری حمایت پوسٹر پفلٹ سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ہو گا آپسے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی ممتاز سیاسی و سماجی راہنما زاہد ہاشمی نے ایفل ٹاور پر یوم سیاہ کے علاوہ ہندوستان کے خلاف کشمیری سے فوج کے انخلائ کیلئے دستخطی مہم بھی شروع کر رکھی ہے ۔کشمیری و پاکستانی کمیونٹی آج صبح سے ایفل ٹاور پر جمع ہے اور ایفل ٹاور انڈیا مردہ باد۔انڈیا کشمیر سے نکل جائے جیسے نعروں سے گونج رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس ایفل ٹاور کے مقام پر 15 اگست سہہ پہر 17:00 بجے پاکستانی و کشمیری رہنماوں کی کال پر کشمیریوں سمیت پاکستانی و یورپی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے