پیرس(یس اردو نیوز) بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے ایفل ٹاور کے سامنے پاکستانیوں اورکشمیریوں کا بھر پور احتجاجی مظاہرہ، شرکائ نے صاحبزادہ عتیق اور زاہد ہاشمی کی کوششوں کی تعریف کی ۔ یوم سیاہ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خصوصی شرکت کی ۔
مظاہرے میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کشمیری و پاکستانی راہنمائوں نے بھر پور شرکت کی اور ان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ ایفل ٹاور پر یوم سیاہ اپنی طرح کا ایک منفرد مظاہرہ تھا جس میں پاکستان کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں نے ملکر شرکت کی اور اپنے لازوال جذبہ کا اظہار کیا ۔ تمام نمائندوں وراہنمائوں نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جس میں بھارتی مظالم پر شدید انداز میں تنقید کی گئی۔
سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظاہرے میں شرکت کی اور شرکائ کے ساتھ ملکر احتجاج کیا۔ اس موقع پر تمام پاکستانی وکشمیری یک جان نظر آئے اور بھرپور یکجیتی کا پیغام دیا۔شرکائ نے کشمیر کاز پر پاکستانیوں کے لازوال جذبہ کا اظہار کیا
اس موقع پر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ابرار کیانی، قاری فاروق احمد،، عبدالستار ملک اور دیگر نے منتظمین کی دل کھول کر تعریف کی اور سردار عتیق اور زاہد ہاشمی کو کامیاب یوم سیاہ کے انعقا دپر مبارکباد پیش کی ۔ صاحبزادہ عتیق اور زاہد ہاشمی نے اپنے جذبات کو عملی شکل دی اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف موثر آواز اُٹھائی جو کہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور آنے والے دنوں میں ان کی یہ کاوش بہت زیادہ پذیرائی حاصل کرے گی اور انشااللہ کشمیری بھائیوں کیلیے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔