گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان ایک بار پھر لڑائی ہو گئی، دونوں کے بھائی بھی آپس میں بھڑ گئے۔
لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان نوک جھوک اور تلخ کلامی سے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق احمد بٹ اور حمیرا ارشد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر دونوں نے اپنے بھائیوں کو بلا لیا، جب دونوں کے بھائی گھر پہنچے تو معاملہ سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا اور ان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گلوکارہ کے بھائیوں، احمد بٹ اور ان کے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حمیرا ارشد نے شوہر پر الزام عائد کیا کہ علیحدہ گھر خریدنے کیلئے بچہ چھیننے کی دھمکی دی جا رہی ہے جبکہ احمد بٹ کا مؤقف ہے کہ ان کی اہلیہ بچے کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔