کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی کاروبار میں مندی دیکھی جارہی ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور
100 انڈیکس 43 ہزار200 پوائنٹس سے نیچے کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 650 سے زائدپوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 500 پوائنٹس سے بھی نیچے کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی آگئی اور انڈیکس 42 ہزار 300 کی سطح سے نیچے آگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے دوران مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 50 پوائنٹس کی کمی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔