بارسلونا(ایس ایم حسنین)سپین کے ممتاز بزنس مین اور سماجی شخصیت باسط بلال وڑائچ نے نے بھی بارسلونا حملے کی مذمت کرتے ہوئے دردناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستانی مسلمان بارسلونا واقعے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،
باسط سہیل وڑائچ نے کہا کہ امن تمام دنیا کا مشترکہ مقصد ہے اور قیام امن کیلئے تمام دنیا کو غیر مشروط طور پر متحد ہوجاناچاہیے ۔ ہم سپین کے عوام اور حکومت کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور افسوسناک واقعے کے بعد مسلمان شہریوں کا جذبہ ایثار قابل ستائش ہے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مسلمانوں نے دہشتگردی کی سب سے زیادہ قیمت ادا کی ہے اس لئے ہم اس درد کو جانتے ہیں اور اپنے سپین کے بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔