کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔
لاہور: الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی، جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹربیونل سماعت کرے گا۔ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں تھیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کو نظر انداز کر کے کلثوم نواز کے کاغذات منظور کئے، ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے میں ٹیکس تضادات پر کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔