counter easy hit

پی ٹی آئی نے عام انتخابات کیلیے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا تیار کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا ہے۔

PTI developed a formula for distribution of tickets for general elections

PTI developed a formula for distribution of tickets for general elections

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے دوصوبوں میں پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کیساتھ ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا ہے جس کے مطابق گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے پہلی ترجیح ، رنراپ دوسری ترجیح، زیادہ ووٹ لینے والے تیسری ترجیح جبکہ دیگر پارٹیوں سے آنیوالوں میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے آنیوالے پہلی ترجیح اور پی پی پی سے آنیوالے دوسری ترجیح ہوںگے تاہم ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین اور اسد عمر کریںگے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوااور پنجاب میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیے ہیں ،کے پی کے میں 11رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں مذکورہ چاروں رہنماؤںکے بعد پرویز خٹک، اسد قیصر، عاطف خان، شاہ فرمان، زرگل خان، محمود خان اور علی امین گنڈہ پور شامل ہیں، پنجاب کے لیے قائم 10رکنی پارلیمانی بورڈ میں مذکورہ بالا چاروں رہنماؤں کے علاوہ عامرکیانی، علیم خان، رائے حسن نواز، اسحق خان خاکوانی، شفقت محمود اور چوہدری محمد سرور شامل ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website