counter easy hit

وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں، عمران خان

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

No need to tell the lawyer about the honor the judges, Imran Khan

No need to tell the lawyer about the honor the judges, Imran Khan

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وکلا برادری نے آزاد عدلیہ کی بڑی قربانیاں دی ہیں اور وکلا کی جدوجہد میں تحریک انصاف شانہ بشانہ شامل تھی، وکلا برادری سے میری استدعا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کو کچھ خفیہ عناصر کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں کیونکہ وکلاء اور معزز جج صاحبان کے درمیان تنازعہ کو ہوا دیکر کچھ ناعاقبت اندیش لوگ اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر انتخابی مہم میں شرکت کے حوالے سے لگائی گئی قدغن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے ڈینگی کے خاتمے کیلیے تعاون کے جواب میں پنجاب حکومت کو راجن پورکے کچے کے علاقے میں پولیس کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اوراین اے 120 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website