counter easy hit

سلمان بھی ورون کی جڑواں 2 کی تعریف میں سامنے آگئے

بالی وڈ کے مشہور کامیڈی اداکار ورون دھون کی آنے والی نئی فلم جڑواں 2 کے ٹریلر نے ہل چل مچا ڈالی جس پر بالی وڈ کے دبنگ خان بھی چپ نہ رہ سکے۔

Salman also came to praise for Varun Judwaa 2

Salman also came to praise for Varun Judwaa 2

فلم جڑواں 2 سلمان خان کی 1997 میں مشہور ہونے والی فلم جڑواں کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان نے ڈبل رول ادا کیا تھا جب کہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کرشمہ کپور اور رمبھا شامل تھیں۔ جڑواں 2 کے ٹریلر جاری ہونے کے بعد سلمان خان نے ورون دھون کی اداکاری کو خوب سراہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنی ٹوئٹ میں فلم کے ٹریلر کی ویڈیو بھی لگائی اور کہا کہ جڑواں 1 جڑواں 2 کو ٹوئٹ کر رہا ہے۔

ورون دھون نے دبنگ خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ اصلی جڑواں بھائی رہیں گے ۔ جڑواں 2 کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون جو کہ ورون دھون کے والد بھی ہیں انہوں نے اس فلم میں وہی 90 کی دہائی کی کامیڈی کا مزہ ڈالا ہے۔ ساتھ ہی جڑواں فلم کے مقبول ہونے والے “اونچی ہے بلڈنگ” اور “ٹن ٹنا ٹن” گانے کو فلم کے سیکوئل میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم جڑواں 2 میں سلمان خان کی خصوصی انٹری بھی رکھی گئی ہے تاہم اب تک اس حوالے کچھ زیادہ معلومات واضح نہیں ہوسکیں ہیں۔

بالی وڈ کے کئی ستاروں نے ورون دھون کے لیے ان کی نئی فلم سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فلم کے ٹریلر سے پتہ چل رہا ہے کہ یہ ایک نہایت عمدہ کامیڈی فلم ہوگی۔ بالی وڈ کے ستاروں کے ساتھ ہدایت کار کرن جوہر نے بھی فلم جڑواں 2 کے ٹریلر پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ انہوں نے فلم کو اپنی ٹوئٹ میں باکس آفس کی دھمال فلم قرار دیا۔ واضح رہےکہ فلم جڑواں 2 میں ورون دھون کے ہمراہ مرکزی کردار میں جیکولین فرنینڈز اور تاپسی پنو شامل ہیں جب کہ فلم  29 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website