اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ اب سندھ کے حالات کی بہتری کیلئے محنت کرنا ہوگی۔
Now it will have to work hard to improve the conditions of Sindh, Imran Khan
سکھر جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کل 25 اگست کو سکھر میں آپ کا منتظر رہوں گا، سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں، اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لیے محنت کرنا ہوگی، 25 اگست کولائحہ عمل طے کریں گے کہ صوبے کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔ چیرمین تحریک انصاف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے انتہائی محنت سے’’پاناماکیس‘‘ کی پیروی کی۔