counter easy hit

نیب کا شریف خاندان کو مزید 2 نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے شریف خاندان کو مزید 2 نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

NAB's decision to send two more notice to the Sharif family

NAB’s decision to send two more notice to the Sharif family

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کردی ہے جس کے لیے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، حسن، حسین اور مریم نواز کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاہم شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ نیب حکام نے پہلے شریف خاندان کو تیسرے نوٹس کے بعد مزید نوٹس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب نیب حکام کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو مزید 2 نوٹس بھجوائے جائیں گے۔

نیب حکام کا کہنا ہےکہ شریف فیملی نیب سے متعلق دومختلف مؤقف اپنا چکی ہے، پہلے کہا نیب نظر ثانی درخواستوں کے باعث کارروائی نہ کرے، پھر کہا کہ نیب قانون کے مطابق نہیں چل رہا۔ حکام نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق کام کررہا ہے جب کہ شریف خاندان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار نے نیب لاہور کو جواب جمع کرایا تھا جس میں نظر ثانی کی اپیلوں پر فیصلے تک پیش نہ ہونے سے آگاہ کیا گیا تھا جب کہ نوازشریف نے اپنے جواب میں لکھا تھا کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کررہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website