counter easy hit

گوجرانوالہ: پلاسٹک فرنیچر کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 گھنٹے بعد بھی آگ بے قابو

عمارت کی ایک دیوار گر گئی، اردگرد کی فیکٹریاں خالی کرنے کیلئے علاقے کی مساجد سے اعلانات، ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Gujranwala: fireworks in plastic furniture factory, after 5 hours the fire was inaccessible

Gujranwala: fireworks in plastic furniture factory, after 5 hours the fire was inaccessible

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں پلاسٹک فرنیچر کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں نا کام نظر آرہے ہیں۔ ارد گرد کی فیکٹریاں خالی کرنے کیلئے علاقے کی مساجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں، عمارت سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ پلاسٹک فرنیچر کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ 100 سے زائد ریسکو اہلکار فائر فائٹنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث عمارت میں دراڈیں پڑ گئیں، عمارت کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ شہباز شریف نے کہا آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں، امدادی سرگرمیاں تیز کر کے انسانی جانوں کو محفوظ کیا جائے۔ شہبازشریف نے کہا آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website