اے بی ڈویلئیرز نے جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
جوہانسبرگ: اے بی ڈویلئیرز جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں 33 سالہ اے بی ڈویلئیرز کا کہنا تھا کہ وہ نان سٹاپ کرکٹ کھیلنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہیں، تازہ دم ہو کر اکتوبر میں بنگلا دیش کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اے بی ڈویلئیرز کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری اور تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 2015ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں انجام دیا تھا۔