counter easy hit

سیاسی مخالفین شوکت خانم پر الزامات نہ لگائیں، عمران خان

لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو دی جانے والی سہولتوں کو سیاسی بنایا جارہا ہے لہٰذا سیاسی مخالفین شوکت خانم پر الزامات نہ لگائیں۔

Political opponents do not blame Shaukat Khanam, Imran Khan

Political opponents do not blame Shaukat Khanam, Imran Khan

لاہور میں سوشل ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لیے دعاگو ہیں لیکن وہ بھی بیرون ملک علاج کرانے گئی ہیں، اور کتنے پاکستانی کینسر کا علاج بیرون ملک کراتے ہیں جو انتہائی مہنگا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ایسی سہولت کے لیے اسپتال نہیں بنائے، کینسر کے علاج کے لیے متبادل ادارے نہیں بنائے گئے، حکومت کے وزیر بار بار اسپتال پر تنقید کرتے ہیں لہٰذا سیاسی مخالفین شوکت خانم پر الزامات نہ لگائیں کیونکہ حکومت الزام نہیں لگاتی ایکشن لیتی ہے، اگر کوئی مسئلہ ہے تو تحقیقات کی جائیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو جو سہولت فراہم کی جارہی ہے اسے سیاسی بنایا جارہا ہے، ایل ڈی اے اسپتال کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، یہ خیراتی اسپتال ہے کوئی شوگر مل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں اس طرح کی حرکتیں کرنے والے عوام دشمن اور مافیا ہیں، حکومت میں لوگوں کی خدمت کرنے والوں کو سہولتیں دینی چاہئیں نہ کہ ان کے کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website