counter easy hit

این اے 120: مریم نواز نے والدہ کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

لاہور: میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے اپنی والدہ کلثوم نواز کی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

NA-120: Maryam Nawaz started election campaign for her mother

NA-120: Maryam Nawaz started election campaign for her mother

میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے اور میاں نعمان کورنگ امیدوار ہیں۔ جب کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارا ہے تاہم عوامی تحریک اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے جس کے تحت عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری دستبردار ہوگئے ہیں۔

مریم نواز نے آج حلقہ این اے 120 سے مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک ریلی بھی نکالی۔ مریم نواز نے حلقے کے کارکنان کے ساتھ اجلاس کیا جس میں پرویز رشید اور وفاقی وزیر اور مہم کے انچارج پرویز ملک بھی شریک تھے، اجلاس کے دوران کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں کارکنان کے مسائل حل کیے جائیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چوتھی بار بھی وزیراعظم بنوائیں گے۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز ان دنوں طبی بنیادوں پر لندن میں موجود ہیں جہاں برطانوی ڈاکٹروں نے انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website