زندہ ھے بھٹو زندہ ھے۔ زندہ ھے بی بی زندہ ھے۔
آج چشم فلک دیکھ رہی ہے ، پنجاب سے خیرپخونتونخوا تک عوام کا ایک سمندر بھٹو کے نواسے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہے، قاری فاروق احمد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ اٹک کے جلسے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد پرعوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہ ہے کہ عوامی جوش و جذبہ اور محبت جو بھٹو ازم کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ نے عطا کی ہے وہ کسی لیڈر یا پارٹی کو نصیب نہیں ہو سکی۔
عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بھٹو کے نواسے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ غریب عوام جب جب لٹیروں اور کرپٹ ٹولے سے زخم خوردہ ہوئی ہے اس کے زخموں پر مرہم صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی رکھا ہے۔ آج اٹک میں فیصلہ ہو جائے گا۔ کہ چاروں صوبوں کی جماعت صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور آنے والی حکومت بھی مفاہمت کے بادشاہ اور سیاسی حکمت عملی کے شہنشا ہ سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں بنے گی اور ملک پاکستان جدید جمہوری تقاضوں سے روشنا س ہوگا جس میں کسی پر سیاسی مقدمے نہیں بنیں گے مفاہمت ہوگی اور عوامی نمائندوں اور تمام سیاسی کارکنوں کے باہمی اشتراک سے ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔