counter easy hit

وزیراعظم ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا جائیں گے، ذرائع

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا جائیں گے۔

The Prime Minister will go to America in the third week of September, sources

The Prime Minister will go to America in the third week of September, sources

افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے امریکا کی نئی پالیسی اور امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کردیا جب کہ امریکی نائب وزیر خارجہ کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بھی وزیراعظم کے ہمراہ امریکا جانے کا امکان ہے۔ جب کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےموقع پر سائیڈ لائن ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ امریکا اور موجودہ صورتحال پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان نے امریکا کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website