اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔
اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری میں مٹی کا تیل 15 روپے اور لائٹ ڈیزل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جب کہ پیٹرول 2 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 70 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔