کراچی: بلاول بھٹو 14ستمبر کو تخت بھائی کے علاقہ ہتھیان میں عوامی جلسے سےخطاب کریں گے، 17 اور 18 ستمبر کو آصف علی زرداری خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے۔ عید ختم ہوتے ہی پیپلزپارٹی نے پھر سیاسی میدان سجانے کا اعلان کردیا۔ 14 ستمبر کو خیبر پختونخواہ اور 20 ستمبر کو ساہیوال میں بلاول بھٹو کے جلسے ہوں گے، آصف علی زرداری بھی خیبر پختونخواہ جائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پیپلزپارٹی 14 ستمبر کو خیبر پختونخواہ کا دوبارہ رخ کرے گی۔ بلاول بھٹو 14ستمبر کو تخت بھائی کے علاقہ ہتھیان میں عوامی جلسے سےخطاب کریں گے۔ 17 اور 18 ستمبر کو آصف علی زرداری خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے۔ آصف علی زرداری ارباب عالمگیر اور ضیاء اللہ آفریدی کے گھر بھی جائیں گے۔ پیپلزپارٹی 20 ستمبر کو پنجاب کا رخ کرے گی اور اس ضمن میں ساہیوال کے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ 19 ستمبر کی بجائے 20 ستمبر کو ساہیوال میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ہوگا، جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔