نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی عیاں ہوگئی، ٹیم کو 17ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا سے ہوم گرائونڈ پر 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں لیکن ابھی تک شیڈول ترتیب نہیں دیا جا سکا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو 17 ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا سے ہوم گرائونڈ پر 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں لیکن ابھی تک شیڈول ترتیب نہیں دیا جا سکا۔ اس کے بعد کوہلی الیون کو جنوبی افریقہ جانا ہوگا جہاں میزبان بورڈ26 دسمبر سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی ہوم گراؤنڈ پر کمٹمنٹ 24 دسمبر کو مکمل ہوں گی۔ آسٹریلیا سے سیریز شروع ہونے میں2 ہفتے باقی رہ گئے لیکن تاحال وینیوز اور میچز کی تاریخوں کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ نے آئندہ سمر کا تفصیلی شیڈول گزشتہ دنوں جاری کردیا تھا، جس میں وہ بھارت ، آسٹریلیا اور پاکستان کی میزبانی کرے گا۔