counter easy hit

عامر نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

باکسر عامر خان نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فریال مخدوم کے حاملہ ہونے کی خبر پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس بات میں کتنی سچائی ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔

Aamir filed an application for the divorce from Faryal

Aamir filed an application for the divorce from Faryal

صلح کے لیے پیر صاحب کی کوششیں بھی کارگر ثابت نہ ہوئیں اور تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اور فریال اب ساتھ نہیں رہتے۔ عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ فریال حاملہ ہیں یہ بات کتنی سچ ہے یہ وقت بتائے گا۔ فریال نے انہیں اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں نہیں بتایا،اس بارے میں انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا ہے۔ تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ دوسرے بچے کو سپورٹ کرنے کے لیے آگے ہونگے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فریال مخدوم نے ایک الٹراساونڈ کی تصویر جاری کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔ اس سے پہلے خبریں آئی تھیںکہ پیر ثاقب شامی عامر خان اور فریال مخدوم میں صلح کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم عامر خان کے بیان کے بعد ان کے ارادوں کا پتا چل گیا ہے۔