قصور: ملزم نے خود ہی مقامی پولیس کو گرفتاری دے دی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
قصور میں مقامی سکول کے مالی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی بیوی اور تین بیٹوں کو قتل کردیا، ملزم نے گرفتاری دے دی۔ قصور بستی صابری کا رہائشی مقامی سکول کے مالی نے گھریلوں حالات س تنگ آکر اپنی 40 سالہ بیوی شاہدہ کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد گرفتاری تھانہ بی ڈویژن میں دے دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی شاہدہ سے آئے روز گھریلو ناچاقی کی وجہ لڑائی جھگڑا ہو تا رہتا تھا اور اس قبل بھی دو روز پہلے جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم حنیف نے آج رات گئے ٹوکے کے وار سے اپنی بیوی شاہدہ اور تین بیٹوں کو قتل کر دیا اور خود ہی مقامی پولیس کو گرفتاری دے دی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔