محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا سپاہی ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا،جمہوریسیاسی جماعتوں کے راہنمائوں کو مبارکباد یا تعزیت پی پی کا سیاسی کلچر ہے، سابق صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری اشرف گوندل
پیرس؍منڈی بہائوالدین(یس اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر اور متحرک ترین راہنما چوہدری اشرف گوندل نے اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں یس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان میں ہیں اور ان کی بعض سیاسی راہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ جس کو بعض عناصر غلط رنگ دے رہے ہیں اور میرے بارے میں مختلف افواہیں گردش کرنا شروع ہو چکی ہیں جبکہ افواہوں کے برعکس انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ وہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے اور ایک بہت اعلیٰ سیاسی کلچر کی امین ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا سپاہی ہوں اور مرتے دم تک بی بی شہید کا سپاہی رہوں گا، جمہوری سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں کی غمی خوشی میں شرکت اور ان سے رابطوں کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ سیاسی مفادات کا کھیل کھیلیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیں بھائی چارے اورمفاہمت کی سیاست کا درس دیا ہے جیسا کہ پاکستان میں ہمارے لیڈران محترم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست کے سرخیل ہیں۔ لہذا ہم اپنے لیڈران کے نقشن قدم پر چلتے ہوئے اس سیاسی کلچر کے امین ہیں ۔ دوسری جمہوری سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ احترام کا رشتہ ہونا چاہیے نہ کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹا جائے۔الحمد للہ نوے کی دھائی کی سیاست کو دفن کرنے میں چارٹر آف ڈیمو کریسی نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور شریک چیئرمین پی پی پی محترم آصف علی زرداری نے نئے جمہوری کلچر کی بنیاد رکھی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔