سوئٹزرلینڈ میں 2ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ایک سوئس گاؤں کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں اسٹیشن پر کھڑی ایک مسافر ٹرین سے دوسری ٹرین کا انجن آکر ٹکرا گیا۔ حادثے میں زیادہ تر اسکول کے بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسیز سے اسپتال پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔