لاہور: اداکارہ وماڈل مہک نور نے کہا ہے سالانہ ایک ہزارسے زائدہ فلمیں بننے والے ملک میں اگرصرف سپراسٹارز کو کاسٹ کرکے یا لابی سسٹم کے تحت فلمیں، ڈرامے بنائے جائیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے، صرف کمی ہے تودرست ڈائریکشن میں کام کرنے کی۔ ہمارے ہاں’’ لابی سسٹم اورگروپ بندی ‘‘ جب تک قائم رہے گا، تب تک بہتری کے امکانات روشن نہیں ہوسکتے۔ ہمیں اب اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ جب تک کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق فنکاروں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک بہتری کے آثار دکھائی نہیں دینگے۔ ایک سوال کے جواب میں مہک نور نے کہا کہ اچھے اورمنفرد کردارمیری اولین ترجیح ہیں، فارمولا فلمیں اورایک ہی طرح کے کردارنبھا کر اپنی صلاحیتوںکو زنگ نہیں لگا سکتی۔ مجھے اپنے ٹارگٹ کا پتہ ہے اوراس تک پہنچنے اورایک الگ مقام کو پانے کے لیے سفارش نہیں بلکہ محنت کوترجیح دیتی ہوں۔








