تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان این اے 120 کی انتخابی مہم مزید تیز کرنے کے لیے آج لاہور پہنچ رہےہیں ۔ وہ مال روڈ سے ریلی کی شکل میں داتا دربار بھی جائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کا آج مزنگ میں جلسہ کرےگی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بعد عمران خان بھی سے این اے 120 لاہور میں الیکشن کے لیے سرگرم ہوںگے ،مقامی قیادت نے عمران خان کی چیئرنگ کراس سے داتا دربار تک ریلی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریلی سہ پہر چار بجے چیئرنگ کراس سے شروع ہوگی، چیئرنگ کراس سمیت چھ مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔خواتین کارکن ریگل چوک جبکہ وکلا جی پی او چوک میں عمران خان کا استقبال کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان این اے 120 کی سیاسی سرگرمیو ں میں شریک نہیں ہوںگے۔ ادھرپی ٹی آئی نے عمران خان کے دورہ لاہور پر سیکورٹی انتظامات کے لیے کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی آج مزنگ میں جلسہ کرے گی،مریم نواز بھی اپنی والدہ کےحلقےمیں انتخابی مہم جاری رکھیں گی۔ واضح رہے کہ لاہور کا حلقہ این اے ۔120اس وقت پاکستانی سیاست کا مرکز بنا ہو اہے، سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ناہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ن،پاکستا ن تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ،ساری جماعتوں کی نظریں ہیں اور ساری جماعتوں نے اس نشست کے حصول کے لئے زور لگا دیا ہے۔