ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ اپنے اپنے وطن جائیں گے۔
پاکستانی شائقین میں خوشیاں بکھیر نے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں ایئرپورٹ پہنچے۔ روانگی سے پہلے ہوٹل ملازمین کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ایئرپورٹ پر موجود عملے سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔ لاہور میں میچوں کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ رہی جس سےغیرملکی کھلاڑی بھی مطمئن رہے۔ پاکستانی قوم نےغیرملکی کھلاڑیوں کے دل جیت لیے، ان میں سے بیشتر نے دوبارہ پاکستان آکر کھیلنے کا عزم کیا۔ دوسری جانب پاکستان کو امن کا ثمر مل گیا اور غیرملکی ٹیموں کی آمد کا راستہ کھل گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے بعد اب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔