اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 25ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ملزم کو دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے عدم پیشی کی صورت میں عدالت سے وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کو خط لکھ دیا ہے۔