نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق فیصلے ہوئے جب کہ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ترک صدرطیب اردوان نے افغان معاملے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کےموقف کی تائید کی ہے جب کہ پاک امریکا بات چیت جاری رکھنے کے لئےامریکی وفد اکتوبر میں پاکستان آئے گا۔ او آئی سی اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم رکوانے کے لئے اہم فیصلے ہوئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمار بھیجنے پراتفاق ہوا ہے۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان کے ساتھ ترک صدر کی ملاقات میں روہنگیامسلمانوں سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، سری لنکن صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں سارک سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی جب کہ کرکٹ کےامورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اوراردن کےشاہ عبداللہ سےملاقات میں شامی مہاجرین کے لئے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ایرانی صدرحسن روحانی کےساتھ اہم ملاقات ہوئی جبکہ افغان صدرسے ملاقات وقت کی کمی کے باعث ملتوی کی گئی ۔